اپ ڈیٹس
  • 210.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن کی تقریبات اختتام پذیر، بھارتی سکھ یاتری واپس روانہ

19 Jun 2026
19 Jun 2026

(لاہور نیوز) سکھ مذہب کے چھٹے گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن (جوڑ میلہ) کی مذہبی تقریبات اختتام پذیر ہونے کے بعد بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے ذریعے اپنے وطن واپس روانہ ہو گئے۔

یاتریوں کی واپسی کے موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے واہگہ بارڈر پر خصوصی انتظامات کئے گئے تاکہ امیگریشن اور سفری مراحل کو سہولت کے ساتھ مکمل کیا جا سکے، واہگہ چیک پوسٹ پر صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے سکھ یاتریوں کو الوداع کہا۔

اس موقع پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان اور ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق بھی موجود تھے، متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے یاتریوں کیلئے میڈیکل سہولیات اور کرنسی ایکسچینج سمیت دیگر ضروری انتظامات فراہم کئے گئے تھے۔

واپسی کے موقع پر سکھ یاتریوں نے پاکستان میں قیام کے دوران ملنے والی سہولیات اور مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں  نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے فراہم کی گئی سہولیات پر متعلقہ اداروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے