اپ ڈیٹس
  • 210.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون سے قبل لاہور میں نئی کھدائی پر پابندی کا فیصلہ

19 Jun 2026
19 Jun 2026

(لاہور نیوز) مون سون بارشوں کے پیش نظر نئی کھدائی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نور الامین مینگل  نے پنجاب بھر کے تمام واساز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون سیزن سے قبل لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام (ایل ڈی پی) فیز ٹو کے تمام منصوبے مکمل کئے جائیں، اس سلسلے میں منصوبوں کی تکمیل کیلئے 30 جون کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو پر اب تک 83 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ باقی ماندہ کام مقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے واضح کیا کہ مون سون سے قبل کسی بھی نئی کھدائی کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ پہلے سے جاری منصوبوں میں کھدائی والے حصوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ بارشوں کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

نور الامین مینگل  نے تعمیراتی سائٹس پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے، انہوں  نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ تمام تعمیراتی مقامات پر آگاہی بورڈز، وارننگ سائنز اور حفاظتی انتظامات نمایاں طور پر آویزاں کئے جائیں تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیمتی بارشی پانی کو محفوظ بنانے کیلئے زیرِ زمین واٹر ٹینکس کو بھی جلد فعال کیا جائے گا، سیکرٹری ہاؤسنگ کے مطابق انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس کی تکمیل سے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے اور اس کے مؤثر استعمال میں مدد ملے گی جو مستقبل میں آبی وسائل کے بہتر انتظام کیلئے اہم ثابت ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے