اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کے خدمت مراکز کی کارکردگی کا جائزہ، سہولیات کا معیار مزید بہتر بنانے کا حکم

08 Nov 2026
08 Nov 2026

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیرِ صدارت اجلاس میں پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی آئی جی آئی ٹی ڈاکٹر شہزاد آصف نے اجلاس کو خدمت مراکز کی کارکردگی، جدید ڈیجیٹل سہولیات اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں قائم 256 خدمت مراکز شہریوں کو 16 مختلف ڈیجیٹل سہولیات فراہم کر رہے ہیں، جبکہ پولیس خدمت مراکز گلوبل کے ذریعے 42 ممالک میں قائم پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے ذریعے بھی پاکستانیوں کو خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پولیس خدمت مراکز گلوبل کے ذریعے اب تک ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد اوورسیز پاکستانی مستفید ہو چکے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ، نیشنل اسٹیٹس ویری فکیشن سمیت متعدد سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب پولیس پبلک ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے بھی خدمت مراکز کی تمام سہولیات حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ نظام میں ایس ایم ایس، واٹس ایپ اور نادرا ویری فکیشن سروسز سے بھی استفادہ کیا جا رہا ہے۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس خدمت مراکز کی جدید سہولیات کا دائرہ کار بڑھانے اور خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، ڈی آئی جی آئی ٹی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے