اپ ڈیٹس
  • 208.00 انڈے فی درجن
  • 293.00 زندہ مرغی
  • 424.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سی بی ڈی واک منصوبے کے کمرشل یونٹس کا گرے سٹرکچر مکمل

19 Jun 2026
19 Jun 2026

(لاہور نیوز) سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) پنجاب نے اپنے اہم منصوبے سی بی ڈی واک میں ایک اور نمایاں سنگِ میل عبور کر لیا۔

منصوبے کے تمام 32 کمرشل یونٹس کا گرے سٹرکچر مکمل کر لیا گیا، جبکہ روف ٹاپ کے معمولی باقی ماندہ کام کو بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کو منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ سی بی ڈی لیک کے قریب تعمیر ہونے والا یہ منفرد منصوبہ 32 چار مرلہ کمرشل یونٹس پر مشتمل ہے۔

سی بی ڈی پنجاب کے مطابق سی بی ڈی واک لاہور میں ریٹیل، فائن ڈائننگ اور تفریحی سرگرمیوں کیلئے ایک نئی شناخت قائم کرے گا اور شہریوں کو جدید طرز کی تجارتی و تفریحی سہولیات فراہم کرے گا۔

اس موقع پر سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین  نے کہا کہ تمام 32 یونٹس کے گرے سٹرکچر کی تکمیل منصوبے کا ایک اہم سنگِ میل ہے، جو ادارے کے بروقت منصوبہ جاتی تکمیل کے عزم کا مظہر ہے، منصوبہ مقررہ شیڈول سے بھی آگے بڑھ رہا ہے اور جلد ہی سی بی ڈی واک کے دوسرے مرحلے پر بھی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

عمران امین کے مطابق سی بی ڈی لیک پر ترقیاتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں، جبکہ پمپس اور جدید فاؤنٹنز کی تنصیب بھی مقررہ وقت کے اندر مکمل کر لی جائے گی، منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ لاہور میں جدید شہری ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے