اپ ڈیٹس
  • 208.00 انڈے فی درجن
  • 293.00 زندہ مرغی
  • 424.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محرم الحرام: لاہور میں آج کے جلوسوں اور مجالس کی تفصیلات سامنے آگئیں

19 Jun 2026
19 Jun 2026

(لاہور نیوز) محرم الحرام کے سلسلے میں کمشنر لاہور کے ڈویژنل کنٹرول روم نے آج لاہور میں منعقد ہونے والے جلوسوں اور مجالس کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں آج مختلف کیٹیگریز کے مجموعی طور پر 15 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے۔

کیٹیگری اے کے 2 جبکہ کیٹیگری بی کے 13 جلوس نکالے جائیں گے، جبکہ آج کیٹیگری سی کا کوئی جلوس برآمد نہیں ہوگا۔ اسی طرح شہر بھر میں مجموعی طور پر 395 مجالس منعقد ہوں گی، جن میں کیٹیگری اے کی 45، کیٹیگری بی کی 261 اور کیٹیگری سی کی 89 مجالس شامل ہیں۔

کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کیلئے تمام میونسپل انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ نکاسی آب، صفائی ستھرائی، روشنی اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 انہوں نے  مزید کہا کہ مرکزی کنٹرول سنٹرز مکمل طور پر فعال ہیں اور مختلف ذرائع سے جلوسوں اور مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں تاکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور شہری سہولیات کو برقرار رکھا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے