اپ ڈیٹس
  • 208.00 انڈے فی درجن
  • 293.00 زندہ مرغی
  • 424.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: رات گئے تیز آندھی سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا

19 Jun 2026
19 Jun 2026

(لاہور نیوز) شہر میں رات گئے تیز آندھی اور بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

ذرائع کے مطابق آندھی کے باعث لیسکو کے 70 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، جبکہ متعدد مقامات پر تکنیکی خرابیوں کے باعث بجلی کی سپلائی متاثر رہی، فیڈرز ٹرپ ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متاثرہ علاقوں میں بھٹہ چوک، کوٹ لکھپت، والٹن روڈ، چونگی امرسدھو اور شالیمار شامل ہیں، جہاں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی۔

اسی طرح باغبانپورہ، سکھ نہر، ہربنس پورہ، بادامی باغ، شاہدرہ اور شاد باغ کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی بند ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی طویل بندش  نے مشکلات میں مزید اضافہ کیا، دوسری جانب لیسکو کی فنی ٹیمیں متاثرہ فیڈرز اور تکنیکی خرابیوں کو دور کرنے کیلئے بحالی کے کام میں مصروف رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے