اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع

07 Nov 2026
07 Nov 2026

لاہور: (محمد اشفاق) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید نے اپنے شوہر عتیق ریاض سے خلع حاصل کرنے کے لیے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو نوٹس جاری کر دیا اور ان سے جواب طلب کرلیا ہے۔

خیال رہے صنم جاوید نو مئی کے مقدمے میں کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں۔

خلع کے دعوے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کا نکاح عتیق ریاض کے ساتھ 22 ستمبر 2009 کو ہوا تھا۔

درخواست میں لکھا گیا کہ ازدواجی زندگی کے دوران میاں بیوی کے درمیان ذہنی ہم آہنگی کے مسائل رہے اور مختلف معاملات پر غیر ضروری غلط فہمیاں پیدا ہوتی رہیں، وقت گزرنے کے ساتھ دونوں کے درمیان اختلافات میں اضافہ ہوتا گیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ  اب شوہر کے ساتھ بطور بیوی زندگی گزارنا ناممکن ہو چکا ہے، لہٰذا عدالت خلع کی ڈگری جاری کرتے ہوئے ازدواجی تعلق ختم کرنے کا حکم دے۔

دوسری جانب لاہور کی فیملی کورٹ میں خلع کی درخواست پر آئندہ سماعت 25 نومبر کو ہو گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے