08 Nov 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کی مزنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کی 60 سے زائد وارداتوں میں مطلوب ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق دورانِ چیکنگ ٹیمپل روڈ پر ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا۔ ملزم کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے رائفل برآمد ہوئی۔
ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت طارق سلیم کے نام سے ہوئی ہے، جو چوری اور ڈکیتی کی 60 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔
ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
