اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

لاہور میں سموگ کے خاتمے اور صاف ماحول کے فروغ کیلئے سائیکل ریلی کا انعقاد

08 Nov 2026
08 Nov 2026

(لاہور نیوز) لاہور ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سموگ کے تدارک، فضائی آلودگی میں کمی اور صاف ستھرے ماحول کے فروغ کے لیے لبرٹی مارکیٹ میں سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے ریلی میں شرکت کی، جبکہ لاہور ٹریفک پولیس کی لیڈی وارڈنز کے دستے نے سائیکل ریلی کی قیادت کی۔ ریلی میں مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

13 کلومیٹر طویل سائیکل ریلی لبرٹی مارکیٹ سے شروع ہو کر سی بی ڈی، کلمہ چوک، قذافی سٹیڈیم، لبرٹی، مین بلیوارڈ گلبرگ اور صدیق ٹریڈ سینٹر سے ہوتی ہوئی واپس لبرٹی مارکیٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

اس موقع پر سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ سائیکلنگ کا فروغ فضائی آلودگی میں کمی اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، شہری مختصر فاصلوں کے لیے موٹر سائیکل اور گاڑی کے بجائے سائیکل کو ترجیح دیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سموگ کے تدارک کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، سموگ کے خلاف جنگ صرف حکومتی اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی محض قانونی تقاضا نہیں بلکہ انسانی جانوں کے تحفظ کی ضمانت ہے،صاف فضا، محفوظ سڑکیں اور صحت مند معاشرہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائیکل ریلی میں خواتین کی بھرپور شرکت ماحول دوست طرزِ زندگی اور خواتین کی خودمختاری کا مثبت پیغام ہے، لاہور ٹریفک پولیس شہریوں میں روڈ سیفٹی اور ماحولیاتی تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ سائیکلنگ کو فروغ دے کر نا صرف ماحول کو صاف بنایا جا سکتا ہے بلکہ ایک صحت مند اور محفوظ معاشرے کی بنیاد بھی رکھی جا سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے