اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

07 Nov 2026
07 Nov 2026

(لاہور نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی۔

نشست کے دوران پاکستان کے پہلے سکھ ڈاکٹر ممپال سنگھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو خوش آمدید کہا اور پاکستان سے اپنی محبت اور وابستگی کا بھرپور اظہار کیا۔

ڈاکٹر ممپال سنگھ کا کہنا تھا کہ میری سرداری پاکستان سے ہے اور مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے، آزادی کی قدر ان لوگوں سے پوچھنی چاہیے جنہیں آزادی میسر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو حاصل سہولیات اور مواقع اس ملک کی خوبصورتی کا ثبوت ہیں، پاکستان نے انہیں عزت، شناخت اور تمغۂ امتیاز سے نوازا ہے۔

ڈاکٹر ممپال سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی افواج کے ساتھ ہمیشہ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے