اپ ڈیٹس
  • 210.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بارش کے بعد لاہور کا موسم خوشگوار، آج بھی بادل برسنے کا امکان

19 Jun 2026
19 Jun 2026

(لاہور نیوز) گزشتہ رات ہونے والی بارش کے بعد لاہور شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آج بھی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم نسبتاً معتدل محسوس کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی لاہور میں بارش کے 50 فیصد تک امکانات موجود ہیں۔ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسم میں بہتری کے باعث سورج کی تپش میں بھی واضح کمی دیکھی جا رہی ہے۔ شہر میں اس وقت 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے اور بعض علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان بھی موجود ہے، جس سے موسم مزید خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے