اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش شاہد گرفتار

08 Jun 2026
08 Jun 2026

(لاہور نیوز) تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں خوف و ہراس کی علامت سمجھے جانے والے بدنام زمانہ منشیات فروش شاہد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس سی فریاد اشرف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کیا، ملزم کے قبضے سے 1370 گرام چرس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

انہوں  نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او ڈیفنس سی فریاد اشرف اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ایس پی کینٹ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات جیسی سماجی برائی کے خاتمے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں اور اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں کی بروقت اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے