اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

4500 روپے کیلئے 45 سالہ شہری کے اندھے قتل کا معمہ حل

07 Jun 2026
07 Jun 2026

(لاہور نیوز) تھانہ یکی گیٹ کے علاقے میں پولیس نے 45 سالہ شہری عاصم کے اندھے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے شہری عاصم کو صرف 4500 روپے کی رقم ہتھیانے کے لیے قتل کیا، واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اور کافی عرصے سے روپوش تھے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس سنگین قتل کا نوٹس لیا، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن سٹی فرحت عباس کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ کارروائی انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ذکی گیٹ عائشہ اعظم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول کے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر اسے بے دردی سے قتل کیا۔ تفتیشی ٹیم نے جدید تکنیکی ذرائع، انسانی معلومات اور خفیہ انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور کیس کے دیگر پہلوؤں کو بھی دیکھا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے