07 Jun 2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 244 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔
ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 294 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 105 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 189 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔
