اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نیپرا نے بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی

07 Nov 2026
07 Nov 2026

(لاہور نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام متعلقہ صارفین پر ہوگا، جبکہ اس اضافے کی وصولی نومبر 2026 کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے لیے 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا نے سماعت کے بعد 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

اس سے قبل اگست 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی، جس کا اطلاق اکتوبر کے بلوں میں کیا گیا تھا۔

دوسری جانب صارفین پہلے ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 52 پیسے فی یونٹ اضافی بوجھ برداشت کر رہے ہیں، جس کے باعث بجلی کے بلوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے