07 Nov 2026
(لاہور نیوز) سینئر وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین نے این اے 77 کے ضمنی انتخاب میں مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار قاضی ابراہیم گجر کی حمایت کا اعلان کردیا۔
مرکزی مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد نیک گجر نے چوہدری سالک حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور حمایت کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
این اے 77 کے ضمنی انتخاب میں قاضی ابراہیم گجر کی حمایت کے لیے اہم سیاسی رابطہ کیا گیا۔
