اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، ملزمان گرفتار

08 Jun 2026
08 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھتے ہوئے رواں سال صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پتنگ بازی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں 9 ہزار 565 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 9 ہزار 219 مقدمات درج کئے گئے، کارروائیوں کے دوران 4 لاکھ 66 ہزار 986 پتنگیں اور 14 ہزار 574 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں انسداد پتنگ بازی مہم کے تحت 4 ہزار 395 ملزمان گرفتار کئے گئے جبکہ 4 ہزار 233 مقدمات درج ہوئے، پولیس  نے لاہور سے 1 لاکھ 18 ہزار 931 پتنگیں اور 4 ہزار 616 ڈور چرخیاں بھی برآمد کیں۔

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم  نے ہدایت کی ہے کہ صوبے میں کسی بھی جگہ پتنگ بازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

آئی جی پنجاب  نے متعلقہ افسران کو دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بھی مؤثر قانونی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک اور جان لیوا کھیل سے دور رکھیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ شہری کسی بھی مقام پر پتنگ بازی کی اطلاع فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے