03 Jun 2026
(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب نے 14 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
محمد ثاقب بٹ ڈی ایس پی سکیورٹی ون داتا دربار، طارق محمود ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ کینٹ لاہور اور ساجدعلی کو ڈی ایس پی شکرگڑھ نارووال تعینات کیا گیا ہے۔
نصراللہ چٹھہ کو ایس ڈی پی او سانگلہ ننکانہ صاحب، فخرزمان ایس ڈی پی او بڑا گھر ننکانہ صاحب جبکہ طارق جمیل کے ایس ڈی پی او صفدرآباد شیخوپورہ تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
اسی طرح ساجد محمود سہیل کو ایس ڈی پی او جڑانوالہ فیصل آباد سمیت دیگر ڈی ایس پیز کو مختلف سرکلز اور یونٹس میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
