اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • یورو قیمت خرید: 323.68 قیمت فروخت : 324.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.78 قیمت فروخت : 375.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.65 قیمت فروخت : 200.01
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.04 قیمت فروخت : 201.40
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.42 قیمت فروخت : 909.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469500 دس گرام : 402500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430372 دس گرام : 368956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7902 دس گرام : 6782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

موٹر وے اجتماعی زیادتی کیس: مجرم عابد اور شفقت بگا کی سزا کیخلاف اپیلیں خارج

03 Jun 2026
03 Jun 2026

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے موٹر وے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں 2 مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے اپیلیں خارج کر دیں۔

عدالت نے دونوں مجرموں کی سزائے موت کی سزا کو برقرار رکھا، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے بہترین کیس پیش کرنے پر پراسیکیوشن ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی، مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا نے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

مجرموں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، ٹرائل کورٹ میں ہمارے موقف کو ٹھیک سے سنا نہیں گیا، عدالت ٹرائل کورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر رہا کرنے کا حکم دے۔

پراسیکیوٹر میڈم راحیلہ شاہد نے اپیلوں کی مخالفت کی اور کہا کہ اے ٹی سی نے درست فیصلہ دیا ہے، مجرموں کو میرٹ پر سزائے موت ہوئی، دونوں مجرموں کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں، اپیلوں کو خارج کیا جائے۔

بعدازاں عدالت نے تمام دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے مجرموں کی اپیلیں خارج کر دیں۔

یاد رہے ک انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دونوں مجرموں کو 20 مارچ 2021 کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا، دونوں مجرموں نے انسدادِ دہشت گردی کے فیصلے کو 25 مارچ 2021 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے