اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • یورو قیمت خرید: 323.68 قیمت فروخت : 324.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.78 قیمت فروخت : 375.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.65 قیمت فروخت : 200.01
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.04 قیمت فروخت : 201.40
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.42 قیمت فروخت : 909.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469500 دس گرام : 402500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430372 دس گرام : 368956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7902 دس گرام : 6782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آئی جی پنجاب نے بیچ سڑک گاڑیاں روک کر چالان کرنے سے روک دیا

03 Jun 2026
03 Jun 2026

: آئی جی پنجاب نے ٹریفک وارڈنز کی جانب سے بیچ سڑک گاڑیاں روک کر چالان کرنے کے عمل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم کے مطابق بعض ٹریفک وارڈنز ناکے لگا کر ٹریفک کی روانی متاثر کرتے ہوئے چالاننگ پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک وارڈنز کو بیچ سڑک گاڑیاں روک کر چالان کرنے سے مکمل طور پر روکا جائے اور اس پریکٹس کو فوری ختم کیا جائے۔

آئی جی پنجاب نے سی ٹی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکل افسران اور سیکٹر انچارجز اپنے عملے کو بریف کریں اور ٹریفک کی روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ اس نوعیت کی کسی بھی پریکٹس کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور وارڈنز کو چالاننگ کے ساتھ ساتھ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کے بہاؤ کو ترجیح دینا ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے