اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • یورو قیمت خرید: 323.68 قیمت فروخت : 324.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.78 قیمت فروخت : 375.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.65 قیمت فروخت : 200.01
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.04 قیمت فروخت : 201.40
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.42 قیمت فروخت : 909.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469500 دس گرام : 402500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430372 دس گرام : 368956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7902 دس گرام : 6782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈیفنس میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چوری ٹریس، باپ بیٹا گرفتار

03 Jun 2026
03 Jun 2026

(لاہور نیوز) ڈیفنس کے علاقے میں عیدالاضحیٰ کے روز ہونے والی ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چوری کی واردات کو پولیس نے ٹریس کرتے ہوئے باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ڈیفنس سی پولیس  نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ٹبہ گوہاوا، جنوبی چھاؤنی اور بھٹہ چوک کے علاقوں سے گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کی شناخت جوزف مسیح عرف ساگر اور اس کے بیٹے جمشید ساگر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان  نے پوش علاقوں میں چوری کی وارداتوں کیلئے منظم منصوبہ بندی کر رکھی تھی، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان گوشت مانگنے والوں کا روپ دھار کر مختلف گھروں کی ریکی کرتے تھے اور گھروں کی بیل بجا کر رہائشیوں کی موجودگی یا عدم موجودگی کا جائزہ لیتے تھے۔

ترجمان کے مطابق جس گھر سے کوئی جواب موصول نہ ہوتا، ملزمان اسے واردات کیلئے ہدف بناتے تھے، عیدالاضحیٰ کے روز بھی اسی طریقہ واردات کے تحت ایک گھر میں چوری کی گئی، جہاں سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان چوری کیا گیا، پولیس  نے ملزمان کے قبضے سے طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں، غیر ملکی کرنسی اور دیگر چوری شدہ اشیاء برآمد کر لی ہیں۔

مزید تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ جوزف مسیح عرف ساگر چوری، ڈکیتی، ناجائز اسلحہ اور نقب زنی سمیت 45 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم ہے، پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ ان سے مزید وارداتوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے