اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • یورو قیمت خرید: 323.68 قیمت فروخت : 324.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.78 قیمت فروخت : 375.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.65 قیمت فروخت : 200.01
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.04 قیمت فروخت : 201.40
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.42 قیمت فروخت : 909.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469500 دس گرام : 402500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430372 دس گرام : 368956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7902 دس گرام : 6782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

03 Jun 2026
03 Jun 2026

(محمد اشفاق) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے شریک ملزم مختار رانجھا کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے کیس کی سماعت کی، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور ان کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

دونوں کی جانب سے میڈیکل عدالت میں پیش کیا گیا اور بتایا گیا دونوں کی طبعیت ناساز ہے، ڈاکٹرز  نے آرام کا مشورہ دیا ہے، جبکہ محمد خان بھٹی کی کمر میں تکلیف ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لے۔

عدالت نے چوہدری پرویز الہیٰ اور محمد خان بھٹی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرکے سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے