اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فہد مصطفیٰ اپنے کپڑوں اور شارٹس پر ہونے والی تنقید کے بعد بھڑک اٹھے

25 May 2026
25 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے مقبول اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر ہونے والی عام ٹرولنگ سے زیادہ تکلیف اس بات پر ہوتی ہے کہ کچھ لوگ شوبز ستاروں کو نشانہ بنا کر اپنی کمائی اور کاروبار چلاتے ہیں۔

 

فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں ایک یوٹیوب پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی مقبولیت، سوشل میڈیا تنقید اور لباس کے انتخاب سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی، ان کا کہنا تھا کہ وہ عوامی رائے اور تنقید کو مثبت انداز میں لیتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اس سے سیکھ کر خود کو بہتر بنایا جائے۔

اداکار نے کہا کہ انہیں اس وقت زیادہ افسوس ہوتا ہے جب کچھ افراد صرف کلک بیٹ اور وائرل مواد بنانے کے لیے تنازعات کو ہوا دیتے ہیں اور سٹارز کو نشانہ بنا کر اپنے مفاد حاصل کرتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسے لوگ مسلسل کسی نئے موقع کی تلاش میں رہتے ہیں تاکہ کسی بھی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا سکے۔

فہد مصطفیٰ نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ یہ بھی ایک طرح کی کامیابی ہے کہ آج کل کوئی انٹرویو ان کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہوتا، لوگ ہر انداز میں ان کے بارے میں بات کرتے ہیں، جو کسی حد تک خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کی مقبولیت پر بلاوجہ غصہ یا منفی ردعمل دینا درست نہیں۔ لباس سے متعلق تنقید پر بات کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے واضح کیا کہ وہ فیشن کے معاملے میں غیر ضروری سختی نہیں رکھتے اور نہ ہی کبھی نامناسب لباس پہنتے ہیں، البتہ وہ مختلف اور فَنکی اسٹائل کے آؤٹ فٹس کو ترجیح دیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے