اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سجل علی جنوبی کوریا میں بھی مقبول، مداح شادی شدہ ہونے پر حیرت زدہ

25 May 2026
25 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کے مداح جنوبی کوریا میں بھی موجود ہیں۔

سجل علی کے کورین مداحوں نے انہیں دلچسپ نام بھی دیے ہوئے ہیں، وہ انہیں پیار سے’سجل اونی(Sajal unnie)‘ اور ’یون دن (Yoon-din)‘ کہتے ہیں۔

اداکارہ جنوبی کوریا میں سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز اس وقت بنیں  جب حال ہی میں ان کے ایک کورین مداح کو ان کی شادی کے بارے میں پتہ چلا۔

فوٹو— اسکرین شاٹ

سجل علی کے کورین مداح نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیا سجل علی شادی شدہ تھیں؟ یہ جان کر تو مجھے ایسا لگا جیسے میری دنیا تباہ ہو گئی۔

اداکارہ کی شادی کے بارے میں جان کر ان کے کورین مداح  کے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے اس ردِعمل پر ان کے دیگر مداحوں نے بھی مختلف قسم کے تبصرے کرنا شروع کر دیے۔

زیادہ تر کورین مداح سجل علی کی شادی کے بارے میں جان کر حیرت کا اظہار کرتے نظر آئے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے اداکارہ کے کورین مداحوں کی اداسی پر حیران نظر آئے۔

ایک صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیا کوریا میں بھی سجل علی کے مداح ہیں؟

ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ انٹرنیٹ کی وجہ سے آپ کو ہر جگہ کسی نہ کسی کا مداح  مل جائے گا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ میں انٹرنیٹ سے محبت کرتا ہوں، کیونکہ اس کی وجہ سے ہر کوئی ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے، ہمیں اس سے پہلے کبھی ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں مل سکا۔

واضح رہے کہ سجل علی نے ساتھی اداکار احد رضا میر سے شادی کی تھی جو زیادہ عرصہ نہیں چل سکی اور دونوں کے درمیان 2022ء میں طلاق ہو گئی تھی۔

اب کچھ عرصے سے سجل علی اور حمزہ سہیل کے درمیان قریبی تعلق اور ان دونوں کی ممکنہ شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے