اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علیزے شاہ کا شارٹ ہیئر کٹ ٹرینڈ پر طنز،سوشل میڈیا پر نئی بچث چھڑ گئی

25 May 2026
25 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں تیزی سے مقبول ہونے والے شارٹ ہیئر کٹ ٹرینڈ پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

حالیہ برسوں میں مختصر بالوں کا فیشن اداکاراؤں میں خاصا مقبول ہوا ہے، اس ٹرینڈ کو سب سے پہلے ہانیہ عامر نے نمایاں کیا، جنہوں نے متعدد ڈراموں میں شارٹ ہیئر لک اپنایا، جبکہ بعض کرداروں کے لیے وِگز بھی استعمال کیں، بعد ازاں سجل علی، صحیفہ جبار خٹک اور صبور علی نے بھی مختصر بالوں کے انداز اپنائے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ علیزے شاہ خود بھی ماضی میں باب کٹ کروا چکی ہیں اور ڈرامہ تانا بانا میں شارٹ ہیئر لک میں نظر آ چکی ہیں، مگر اب انہوں نے اسی ٹرینڈ پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا ہے۔

 

اپنی انسٹاگرام سٹوری میں علیزے شاہ نے لکھا ہے کہ خدا کے لیے اداکاراؤں سے متاثر ہو کر اپنے بال قربان کرنا بند کریں، آدھی اداکاراؤں نے وِگز لگائی ہوتی ہیں اور آدھی نے بال پن اپ کیے ہوتے ہیں، جو ایک آدھ نے واقعی بال کاٹے بھی ہیں، وہ تو بعد میں وِگ لگا لیں گی، مگر آپ لوگوں کو دوبارہ بال لمبے ہونے کے لیے 3 سال انتظار کرنا پڑے گا، اتنے چھوٹے بال کٹوانا ایک طرح کی خود کو دی جانے والی اذیت ہے۔

علیزے شاہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے، کئی صارفین نے کہا ہے کہ یہی ٹرینڈ خود علیزے شاہ نے شروع کیا تھا اور اب وہ اسی کے خلاف بات کر رہی ہیں۔

کچھ لوگوں نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لڑکیوں کو حقیقت سے آگاہ کر رہی ہیں کہ اداکارائیں باآسانی وِگز استعمال کر لیتی ہیں، جبکہ عام لوگوں کے لیے ایسا ممکن نہیں ہوتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے