اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہانیہ عامر کی ’شارٹ ہیئر گینگ‘میں انٹری نے مداحوں کوحیران کردیا

23 May 2026
23 May 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی سجل علی اور صبور علی کی طرح اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کرتے ہوئے مختصر بالوں والا نیا لُک اختیار کرلیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ منفرد انداز میں نظر آئیں۔ اداکارہ کے اس نئے روپ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین ان کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے۔

اپنی پوسٹ میں ہانیہ عامر نے ہالی ووڈ اداکارہ میرل اسٹریپ کی ایک تصویر بھی شامل کی، جس میں وہ گرے پکسی ہیئر اسٹائل میں دکھائی دے رہی تھیں جبکہ تصویر پر فلم دی ڈیول ویئرز پرادا کا حوالہ بھی درج تھا۔ اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں دلچسپ انداز اپناتے ہوئے لکھا، ’’نفسیاتی طور پر دلچسپ‘‘۔

ہانیہ کے اس نئے انداز پر شوبز شخصیات نے بھی ردعمل دیا۔ معروف میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’لوو اٹ، تم بہت خوبصورت لگ رہی ہو‘‘ جبکہ اداکارہ زویا ناصر نے بھی ان کی خوبصورتی کی تعریف کی۔ موسیقار یونیرا نے بھی ہانیہ کی پوسٹ پر دلچسپ انداز میں ردعمل دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ سجل علی نے بھی اچانک مختصر بالوں کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔ اس وقت کئی صارفین کا خیال تھا کہ شاید انہوں نے وِگ استعمال کی ہے۔ اب ہانیہ عامر کے نئے ہیئر اسٹائل کے بعد سوشل میڈیا پر ’’شارٹ ہیئر گینگ‘‘ کی بحث ایک بار پھر زور پکڑ گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے