اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خواتین اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں لیکن وومن کارڈ استعمال نہ کریں : صنم سعید

24 May 2026
24 May 2026

(لاہور نیوز) اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ خواتین کو اپنے حقوق کے لیے آواز ضرور اٹھانی چاہیے، لیکن ہر معاملے میں ’وومن کارڈ‘ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صنم سعید، جو اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اور مدلل گفتگو کے لیے بھی جانی جاتی ہیں، نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پاکستان میں خواتین کے حقوق کی تحریک پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین کو تعلیم، وراثت، مساوی تنخواہ اور تحفظ جیسے بنیادی حقوق دلانے کی جدوجہد نہایت اہم تھی کیونکہ کئی خواتین آج بھی ان بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے خواتین کے حقوق سے متعلق اصل مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اب بحث کا رخ دیگر معاملات کی جانب موڑ دیا جاتا ہے، جس سے حقیقی تبدیلی کا عمل متاثر ہوتا ہے۔

صنم سعید نے ورک پلیس پر خواتین کے حقوق اور برابری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مؤثر رابطہ اور مثبت اندازِ گفتگو ہی تبدیلی کی کنجی ہے۔ ان کے مطابق خواتین کو صرف اس بنیاد پر مطالبات نہیں کرنے چاہئیں کہ وہ عورت ہیں، بلکہ انہیں اپنے مؤقف کو ایک بنیادی حق کے طور پر پیش کرنا چاہیے اور اس کے لیے عملی جدوجہد کرنی چاہیے۔

اداکارہ کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل ہو رہی ہے اور صارفین ان کے خیالات پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے