اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.04 قیمت فروخت : 41.11
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 315.95 قیمت فروخت : 316.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.38 قیمت فروخت : 370.04
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.98 قیمت فروخت : 194.33
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.77 قیمت فروخت : 197.12
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.99 قیمت فروخت : 74.12
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.63 قیمت فروخت : 75.76
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.52 قیمت فروخت : 904.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ نادیہ حسین نے ثاقب چدھڑ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

24 May 2026
24 May 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ وماڈل نادیہ حسین نے مومنہ اقبال کے معاملے میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ماڈل، اداکارہ، ڈاکٹر اور کاروباری شخصیت نادیا حسین خان گزشتہ دو دہائیوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور اپنی بے باک رائے اور دوٹوک مؤقف کے باعث پہچانی جاتی ہیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔یاد رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال اور سیاستدان ثاقب چدھڑ اس وقت این سی سی آئی اے میں ایک تنازع کے باعث آمنے سامنے ہیں۔

اداکارہ مومنہ اقبال کا الزام ہے کہ ثاقب چدھڑ نے انہیں دھمکیاں دیں اور ان کی آنے والی شادی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔دوسری جانب ثاقب چدھڑ کا کہنا ہے کہ وہ شادی خراب نہیں کرنا چاہتے بلکہ صرف وہ تحائف واپس مانگ رہے ہیں جو انہوں نے مومنہ کو دیے تھے۔

 

 

نادیہ حسین نے اس معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ مومنہ ایک سمجھدار لڑکی ہیں، اس لیے اگر وہ میڈیا پر آئیں تو یقیناً انہیں حقیقی خطرات لاحق ہوں گے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک ایسا شخص جو خود شادی شدہ ہونے اور ازدواجی تعلق سے باہر تعلقات کا اعتراف کررہا ہے، اس سے سوال کیوں نہیں کیے جارہے؟

نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ اگر مسئلہ تحائف کا ہے تو بریک اپ کے بعد تحائف واپس نہیں مانگے جاتے، آپ نے مومنہ اقبال کو تحائف اپنی مرضی سے دیے تھے، کسی نے آپ کو مجبور نہیں کیا تھا۔

اداکارہ اور کاروباری شخصیت نے مزید کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ این سی سی آئی اے مومنہ کی شادی سے پہلے اس کیس کا فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر حکمران جماعت کے ایم پی اے کو قصوروار قرار دیا گیا تو وہ اس پر حکومتی ردِعمل دیکھنے کی منتظر ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے