اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کرا دی

23 May 2026
23 May 2026

(لاہور نیوز) اداکارہ مومنہ اقبال اور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے درمیان قانونی تنازع شدت اختیار کر گیا۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ مومنہ اقبال  نے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرنے کیلئے باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے، جس کی کاپی بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مومنہ اقبال اس سے قبل بھی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCA) میں ثاقب چدھڑ کے خلاف شکایت درج کرا چکی ہیں، اداکارہ  نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں، ہراساں کیا گیا اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔

درخواست کے مطابق ثاقب چدھڑ  نے سال 2022 میں اداکارہ کو شادی کی پیشکش کی تھی، تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ پہلے سے دو شادیاں کر چکے ہیں، مومنہ اقبال کے مطابق جب انہوں  نے ثاقب چدھڑ سے تعلق ختم کیا تو صورتحال کشیدہ ہو گئی۔

اداکارہ  نے الزام لگایا کہ ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرہ کی جانب سے انہیں مسلسل دھمکیاں دی جاتی رہیں، درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مختلف مواقعوں پر اداکارہ کو ہراساں کیا گیا جبکہ ان کی شادی طے ہونے کے بعد واٹس ایپ پر مبینہ طور پر AI سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔

مومنہ اقبال  نے مزید الزام عائد کیا کہ ان کی بہن کو بھی پیغامات کے ذریعے بلیک میل کیا گیا جبکہ ان کے منگیتر حمزہ کو بھی دھمکیاں دی جاتی رہیں۔

اداکارہ مومنہ اقبال اپنے وکلاء کے ہمراہ تھانہ چوہنگ پہنچیں جہاں انہوں  نے تحریری درخواست جمع کروائی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد معاملے کا قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ تحقیقات کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے