اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.04 قیمت فروخت : 41.11
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 315.95 قیمت فروخت : 316.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.38 قیمت فروخت : 370.04
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.98 قیمت فروخت : 194.33
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.77 قیمت فروخت : 197.12
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.99 قیمت فروخت : 74.12
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.63 قیمت فروخت : 75.76
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.52 قیمت فروخت : 904.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

23 May 2026
23 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے گھر ایک بار پھر خوشیوں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں، جہاں ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ سارہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ننھی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا، انہوں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام ’’رانیہ فلک‘‘ رکھا ہے، جس کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اداکارہ کی پوسٹ سامنے آتے ہی مداحوں نے ننھی مہمان کے لیے دعاؤں اور محبت بھرے پیغامات کی بھرمار کر دی، جبکہ شوبز ستارے بھی پیچھے نہ رہے، اداکار سمیع خان، شگفتہ اعجاز اور نور ظفر خان سمیت کئی فنکاروں نے سارہ اور فلک شبیر کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سارہ خان پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور وہ انسٹاگرام پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز رکھنے والی نمایاں پاکستانی شخصیات میں شامل ہیں، انہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کی پہلی بیٹی کا نام الیانا فلک ہے، جبکہ اب رانیہ فلک کی آمد نے ان کے گھر کی خوشیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے