اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، کروڑوں بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

18 May 2026
18 May 2026

(لاہور نیوز) پولیو کے خاتمے کیلئے ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

مہم کے تحت سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، پنجاب میں لاہور سمیت 10 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے، پنجاب پولیو کنٹرول پروگرام کے مطابق لاہور میں مہم 24 مئی تک جبکہ دیگر 9 اضلاع میں 22 مئی تک جاری رہے گی۔

راولپنڈی، قصور، شیخوپورہ، ملتان، میانوالی، مظفر گڑھ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان میں جاری مہم  کے دوران 61 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق مہم کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد پولیو ورکرز اس قومی مہم میں فرائض سرانجام دیں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے 10 مخصوص اضلاع میں 61 لاکھ 90 ہزار، سندھ کے 20 اضلاع میں 57 لاکھ 90 ہزار، خیبر پختونخوا کے 23 اضلاع میں 46 لاکھ 10 ہزار جبکہ بلوچستان کے 25 اضلاع میں 19 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اسلام آباد میں بھی 4 لاکھ 50 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے