اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 279.05
  • یورو قیمت خرید: 326.96 قیمت فروخت : 327.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.04 قیمت فروخت : 377.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.56 قیمت فروخت : 201.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.45 قیمت فروخت : 203.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.37
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.84 قیمت فروخت : 75.97
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.15 قیمت فروخت : 911.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، 3 فوڈ پوائنٹس بند

14 May 2026
14 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے لاہور میں مختلف فوڈ پوائنٹس پر کریک ڈاؤن کیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور کی سربراہی میں فیروز پور روڈ، کھوکھر ٹاؤن اور گردونواح میں کارروائیاں کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق 4 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 3 کو ناقص صفائی اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر بند جبکہ ایک فوڈ پوائنٹ کو 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، کارروائی کے دوران ایکسپائر اشیاء اور ناقص استعمال شدہ آئل تلف کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ایک ریسٹورنٹ سے ناقص اور مضر صحت استعمال شدہ آئل برآمد کیا گیا جبکہ فنگس زدہ اور بدبودار فریزر میں اشیائے خورونوش ذخیرہ کی جا رہی تھیں، معائنہ ٹیموں  نے ٹوٹے فرش، آلودہ پانی، ناقص انتظامات اور حشرات کی موجودگی پر بھی سخت ایکشن لیا۔

سید موسیٰ رضا کے مطابق لازم خریداری اور آئل تبدیلی کا ریکارڈ موجود نہیں تھا جبکہ چاکلیٹس سمیت دیگر سٹور شدہ اشیاء پر تاریخِ تنسیخ بھی درج نہیں تھی۔

کارروائی کے دوران ملازمین کے میڈیکل اور فوڈ سیفٹی ٹریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم دستیابی بھی سامنے آئی جبکہ سابقہ ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے، ناقص صفائی اور سگریٹ کی باقیات کی موجودگی بھی نوٹ کی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ خوراک کے کاروبار کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ اور فوڈ سیفٹی ٹریننگ لازمی ہے، انہوں نے فوڈ بزنس آپریٹرز کو ہدایت کی کہ غذائیت سے بھرپور اور محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے