اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سائنسدانوں نے تربوز کھانے سے ہونے والا حیران کن فائدہ دریافت کرلیا

17 May 2026
17 May 2026

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے دوران تحقیق تربوز کھانے سے ہونے والا حیران کن فائدہ دریافت کرلیاگیا۔

تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ مزیدار پھل جسم میں پانی کی کمی دور کرنے کے علاوہ بھی بہت زیادہ مفید ہوتا ہے۔جرنل نیچر میں شائع تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد تربوز کھانا پسند کرتے ہیں، ان کے دل اور خون کی شریانوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں جبکہ مجموعی صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق تربوز متعدد غذائی اجزا اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جس میں ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو دل کی شریانوں اور میٹابولک صحت کے لیے اہم ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ تربوز میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں جس سے بھی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔ایک تحقیق میں نینشل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزمیشن سروے کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

اس تحقیق میں اس پھل کو کھانے والے افراد اور اس سے دور رہنے والوں کے ڈیٹا کا موازنہ کیا گیا اور دریافت ہوا کہ تربوز کھانے والے افراد اچھی غذاؤں کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس پھل کو کھانے والے افراد زیادہ غذائی فائبر، میگنیشم، پوٹاشیم، وٹامن سی، وٹامن اے، لائیکوپین اور دیگر کیروٹین مرکبات کو جزوبدن بناتے ہیں جبکہ چینی کا کم استعمال کرتے ہیں۔

ایک اور تحقیق میں دیکھا گیا تھا کہ تربوز کے جوس سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس تحقیق میں ایک کلینیکل ٹرائل کیا گیا جس میں 18 صحت مند جوان افراد کو شامل کیا گیا اور انہیں 2 ہفتوں تک روزانہ تربوز کے جوس کا استعمال کرایا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تربوز میں 2 ایسے قدرتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو جسم میں نائٹرک آکسائیڈ بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔نائٹرک آکسائیڈ سے خون کی شریانوں کو پرسکون رہنے اور پھیلنے میں مدد ملتی ہے جو کہ خون کی صحت مند گردش اور دل کے افعال کے لیے اہم ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق تربوز کے جوس سے دل کی دھڑکن کی صحت مند رفتار کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے جبکہ شریانوں کے افعال بھی بہتر ہوتے ہیں۔دیگر تحقیقی رپورٹس میں یہ دیکھا گیا کہ تربوز کھانے سے دل کی شریانوں اور میٹابولک صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

محققین نے دریافت کیا کہ تربوز کے استعمال سے دل کی شریانوں کی لچک اور خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس میں ایسے قدرتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو دیگر پھلوں میں نہیں ہوتے جن سے نائٹرک آکسائیڈ بننے کا عمل بہتر ہوتا ہے، خون کے صحت مند بہاؤ میں مدد ملتی ہے اور دل کی شریانوں کے افعال کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

البتہ ان کا کہنا تھا کہ نتائج کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔تربوز میں لائیکوپین نامی اینٹی آکسائیڈنٹ بھی موجود ہوتا ہے جو تکسیدی تناؤ میں کمی لاتا ہے جس سے بھی دل کی صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے