اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

انسدادِ پولیو مہم کی تیاریاں مکمل، مؤثر حکمت عملی تیار

15 May 2026
15 May 2026

(لاہور نیوز) آئندہ ہفتے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں انسداد پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کیلئے نئی حکمت عملی پر غور کیا گیا جبکہ گزشتہ مہمات کے دوران سامنے  آنے  والی خامیوں پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا، حکام  کے مطابق شہر کی تمام یونین کونسلز میں پولیو مہم کی کڑی نگرانی کی جائے گی تاکہ سو فیصد کوریج یقینی بنائی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور  نے کہا کہ گزشتہ دو پولیو مہمات کے دوران ورکرز  نے بہترین نتائج دیئے اور لاہور کی بیشتر یونین کونسلز میں انسدادِ پولیو مہم کامیابی سے مکمل ہوئی، انہوں نے ہدایت کی کہ حساس علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانا ہمارا اہم قومی مشن ہے جبکہ مہم کو کامیاب بنا کر بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے