اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

وٹامن بی-2 کینسر کے خلیات کی بقا میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے: تحقیق

17 May 2026
17 May 2026

(ویب ڈیسک)تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وٹامن بی-2 کینسر کے خلیات کو زندہ رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ عام طور پر وٹامن بی-2 کا کام غذا سے ملنے والے کاربوہائیڈریٹس کو آپ کے جسم کے ایندھن میں بدلنا اور پروٹین سے انرجی خارج کرنا ہوتا ہے۔

رائبوفلیوین (جسے وٹامن بی-2 بھی کہا جاتا ہے) پانی میں حل ہو جانے والا ایک ایسا لازمی غذائی جز ہے جو چربی اور پروٹینز کو ہضم کرنے اور انہیں توانائی میں بدلنے کے کام آتا ہے۔

یہ جز انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے اور یہ ہماری جلد، خون کے خلیات اور اندرونی جھلیوں کو تندرست رکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

لیکن اب نئی تحقیق سے یہ چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے کہ وٹامن بی-2 کا یہی نظام کینسر کے خلیات کو تباہ ہونے سے بچانے والی ڈھال کا کام بھی کر سکتا ہے۔

محققین نے بتایا ہے کہ یہ وٹامن خلیاتی سطح پر ایک ایسی حفاظتی ڈھال تیار کرتا ہے جو کینسر کے ٹیومرز کو ’فیروپٹوسس‘ سے بچاتی ہے۔

فیروپٹوسس دراصل خلیات کی موت کا ایک خاص پروگرامڈ طریقہ ہے، جس کا کام کینسر کو پھیلنے سے روکنا ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ وٹامن بی-2 کینسر کے خلیات کو فیروپٹوسس یعنی خلیات کی خودکار موت کے اس خاص عمل سے بچانے میں ایک خطرناک حد تک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے