اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 279.05
  • یورو قیمت خرید: 326.96 قیمت فروخت : 327.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.04 قیمت فروخت : 377.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.56 قیمت فروخت : 201.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.45 قیمت فروخت : 203.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.37
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.84 قیمت فروخت : 75.97
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.15 قیمت فروخت : 911.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

صبح نہانا بہتر یا رات کو؟ ماہرین صحت کا مشورہ سامنے آگیا

14 May 2026
14 May 2026

(ویب ڈیسک) نہانے کا بہترین وقت آخر کون سا ہے، صبح سویرے، دن کے آغاز میں یا رات کو سونے سے پہلے؟ اب ماہرینِ صحت نے اس سوال پر اہم تحقیقاتی روشنی ڈال دی ہے۔

امریکی ماہرین کی ایک رپورٹ، جو معروف طبی ویب سائٹ ’’ویری ویل ہیلتھ‘‘ میں شائع ہوئی، کے مطابق اگر کوئی شخص سونے سے ایک یا دو گھنٹے قبل نیم گرم پانی سے غسل کرے تو اسے نہ صرف جلد نیند آتی ہے بلکہ نیند زیادہ پرسکون اور گہری بھی ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم کا درجہ حرارت دن کے اوقات میں بلند رہتا ہے جبکہ رات کے وقت قدرتی طور پر کم ہونا شروع ہوتا ہے، جو دماغ کو آرام اور نیند کا اشارہ دیتا ہے۔ نیم گرم پانی سے نہانا اس قدرتی عمل کو مزید تیز کر دیتا ہے، جس کے نتیجے میں جسم ٹھنڈا ہو کر بہتر نیند کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ رات کے وقت صرف دس منٹ کا نیم گرم غسل بھی جسمانی سکون، ذہنی آرام اور بہتر نیند کے معیار میں نمایاں مدد دے سکتا ہے۔

دوسری جانب صبح کے وقت نہانے کے بھی اپنے فوائد ہیں۔ صبح کا غسل جسم کو تازگی بخشتا ہے، جلد کی صفائی بہتر کرتا ہے اور دن بھر کے لیے توانائی فراہم کرتا ہے۔ خاص طور پر اگر کوئی شخص صبح ورزش کرتا ہے تو نہانا مزید ضروری ہو جاتا ہے۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگر آپ کو نیند میں دشواری، صبح کی سستی یا روزمرہ تناؤ کا سامنا رہتا ہے تو رات کے وقت نہانے کی عادت اپنانا آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے