
03 Jun 2025
(لاہور نیوز) محکمہ صحت کی نااہلی، 6 ہزار نرسنگ طالبات 2 ماہ سے وطیفے سے محروم، اپریل اور مئی کا وظیفہ تاحال فرسٹ ایئر نرسنگ طالبات کو نہ مل سکا۔
مارچ میں سرکاری نرسنگ کالجز کے داخلے مکمل ہوئے اورکلاسز کا آغاز ہو گیا، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا طالبات کو وظیفہ ادائیگی سنٹرلائزڈ کرنے سے مسائل کا سامنا کر نا پڑا۔
نرسنگ طالبات کو عید الاضحٰی پر بھی وظیفہ کی ادائیگی میں مشکل پیش آ رہی ہے، وظیفہ نہ ملنے کی وجہ سے نرسنگ طالبات کوشدید مالی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔