اپ ڈیٹس
  • 252.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.35 قیمت فروخت : 284.85
  • یورو قیمت خرید: 333.67 قیمت فروخت : 334.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.85 قیمت فروخت : 387.53
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.07 قیمت فروخت : 186.40
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.83 قیمت فروخت : 208.19
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.94 قیمت فروخت : 1.95
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.82 قیمت فروخت : 75.95
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.44 قیمت فروخت : 77.57
  • کویتی دینار قیمت خرید: 932.60 قیمت فروخت : 934.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 352500 دس گرام : 302200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 323123 دس گرام : 277015
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3881 دس گرام : 3331
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پولیو مہم کا پہلا روز، ڈپٹی کمشنر نے پولیو کے قطرے پلا کر افتتاح کیا

26 May 2025
26 May 2025

(لاہور نیوز) پولیو مہم کا آج پہلا روز ہے، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے پولیو کے قطرے پلا کر افتتاح کیا۔

پولیو فیلڈ سٹاف کو مہم کامیاب بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کو پولیو سے پاک صوبہ بنانے کا ویژن یقینی بنائیں گے، پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے، پولیو سے پاک لاہور ضلعی انتظامیہ کا ہدف ہے۔

قبل ازیں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا، سربراہ انسداد پولیو پروگرام عدیل تصور  نے اجلاس کی صدارت کی، 36 اضلاع کے محکمہ صحت افسران کی ویڈیو لنک پر شرکت ہوئی۔

سربراہ انسداد پولیو پروگرام کا کہنا تھا کہ تیسری قومی پولیو مہم کا آغاز پیر ( 26 مئی) سے کیا جا رہا ہے، پولیو ٹیموں کی تربیت بروقت مکمل کی جائے، گزشتہ مہم میں ویکسین سے محروم بچوں کا فالو اپ کیا جائے۔

عدیل تصور کا کہنا تھا کہ چیلنجز کو چھپانے کے بجائے سامنے لایا جائے، کوائف کی ہیر پھیر برداشت نہیں کی جائے گی، اضلاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ ویکسین کولڈ چین کو برقرار رکھا جائے، آئندہ مہم دو ماہ بعد منعقد ہو گی لہذا موجودہ مہم کی کوالٹی اہم ہے، مہم کے دوران 2 کروڑ 23 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے