اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.56 قیمت فروخت : 39.63
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.25 قیمت فروخت : 284.75
  • یورو قیمت خرید: 332.70 قیمت فروخت : 333.29
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.78 قیمت فروخت : 386.46
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.49 قیمت فروخت : 185.81
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.69 قیمت فروخت : 208.05
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.39 قیمت فروخت : 77.53
  • کویتی دینار قیمت خرید: 930.66 قیمت فروخت : 932.29
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 351200 دس گرام : 301100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321931 دس گرام : 276006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3879 دس گرام : 3329
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور جنرل ہسپتال میں "ریسپائریٹری کیئر کلینک” کا آغاز

26 May 2025
26 May 2025

(لاہور نیوز) جنرل ہسپتال کے شعبہ اطفال میں بچوں کیلئے جدید ریسپائریٹری کیئر کلینک کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، جسے شعبہ طب کی ممتاز شخصیت پروفیسر الفرید ظفر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

کلینک میں ان بچوں کا خصوصی طور پر معائنہ، مشاہدہ اور فالو اپ کیا جائے گا جو مختلف سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں،ان بیماریوں میں دمہ ،سسٹک فائبروسز، پھیپھڑوں کی ٹی بی اور دیگر پیچیدہ سانس کے امراض شامل ہیں۔

پیڈیائٹرک ڈیپارٹمنٹ یونٹ 2 کے پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین کے مطابق کلینک میں آنے والے بچوں کا روزانہ آؤٹ ڈور میں چیک اپ اورہر ہفتے برونکوسکوپی کی سہولت فراہم کی جائے گی، ایسے مریض بچے جن کی بیماری کی تشخیص میں مشکلات درپیش ہوں گی تو ان کی برونکوسکوپی کے ذریعے مزید جامع جانچ کی جائے گی تاکہ بروقت اور درست علاج ممکن بنایا جا سکے۔

یہ کلینک لاہور جنرل ہسپتال میں بچوں کے سانس سے متعلق امراض کی تشخیص، علاج اور فالو اپ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے، جو صحت عامہ کے نظام کو بہتر بنانے کی جانب ایک مؤثر قدم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے