
28 May 2025
(لاہور نیوز) پاکستان میں ہڈیوں کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے، 40 فیصد بوڑھے افراد گھٹنے تبدیل کروانے پر مجبور ہیں۔
متوازن خوراک اور ورزش کی کمی کے باعث ہڈیوں کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے، گھٹنے خراب ہو جانے پر بیشتر مریض چلنے سے بھی قاصر اور لنگڑا کر چلتے ہیں، لنگڑا کر چلنے سے جسم کے دیگر اعضا بھی متاثر ہوتے ہیں۔
آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر تحسین ریاض کا کہنا ہے کہ گھٹنے کی تبدیلی کا کوئی نقصان نہیں، آپریشن کے اگلے ہی دن مریض چلنا پھرنا شروع کر دیتا ہے، گھٹنے کی تبدیلی کے بعد چلنے سے عارضہ قلب، شوگر و بلڈ پریشر میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گھٹنے کی تبدیلی کے آپریشن آرتھروپلاسٹی میں گھٹنے کے جوڑ کے خراب حصوں کو ہٹا کر مصنوعی اجزا لگا دینے کے بعد مریض روزمرہ کے کام بخوبی انجام دینے لگتا ہے۔