
29 May 2025
(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز ہے، پہلے تین روز میں ایک کروڑ 51 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
انسداد پولیو مہم 2 جون 2025 تک جاری رہے گی، اس مہم کا مقصد 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہے تاکہ شہر کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر نگرانی پولیو مہم جاری ہے، 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف دیا گیا ہے، ڈی سی سید موسیٰ رضا نے سمن آباد کا دورہ کیا اور مہم کا جائزہ بھی لیا، ضلعی انتظامیہ پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا ویژن ہے کہ لاہور کو پولیو سے پاک بنایا جائے، 5 سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔