
(لاہور نیوز) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) یا سینیئر سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس) کی اسامیوں کیلئے خاتون سمیت 7 ڈاکٹرز نے درخواستیں جمع کروائیں، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ڈاکٹروں کو مطلوبہ تعلیمی اسناد پیش نہ کرنے پرشوکاز نوٹسز جاری کر دیئے۔
مذکورہ ڈاکٹرز نے ایم ایس شپ کیلئے درخواستیں تو دیں لیکن مطلوبہ کوالیفکیشن کی اسنادمہیانہ کرسکے، پروفیسر ڈاکٹر سمیرا حسن کو ایم ایچ پی ای کی ڈگری نہ دکھانے پر شوکاز جاری کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح گریڈ 19 کے ڈاکٹر رضوان حبیب، ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان، ڈاکٹر فائزہ کنول، ڈاکٹر شہروز حسن خان، ڈاکٹر حامد اللہ اور ڈاکٹر زاہد منیر نے جن ڈگریوں کا حامل ہونے کا دعویٰ کیا مگر وہ پیش نہیں کیں۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے تعلیمی قابلیت کی ڈگریاں و سرٹیفکیٹس پیش نہ کرنے پر انضباطی کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے جبکہ ادھورے کوائف دینے والے ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔