اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل 2025 کے نتائج کا اعلان، 90.87 فیصد طلبہ کامیاب

30 Apr 2026
30 Apr 2026

(لاہورنیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس میں مجموعی کامیابی کا تناسب 90.87 فیصد رہا۔

 

امتحان میں 43 الحاق شدہ میڈیکل کالجوں کے 5 ہزار 125 طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 4 ہزار 657 کامیاب جبکہ 454 ناکام قرار پائے۔

نتائج کے مطابق قائد اعظم میڈیکل کالج کی طالبہ عینہ مریم نے 1329 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، ابواء میڈیکل کالج کی فاطمہ الطاف 1328 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج کی عائلہ ابرار نے 1315 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یونیورسٹی کے مطابق عملی امتحانات کے اختتام کے ایک دن بعد ہی نتائج مرتب کرکے جاری کر دیے گئے جبکہ تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ نتائج کے بروقت اعلان سے فارغ التحصیل طلبہ کو اپنے پیشہ ورانہ مستقبل کی منصوبہ بندی میں نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے