
27 May 2025
(ویب ڈیسک) جنرل ہسپتال میں ایکوکارڈیو گرافی ٹیسٹ کے منہ مانگے پیسے وصول کرنیکا انکشاف ہو گیا۔
ایکوکارڈیو گرافی ٹیسٹ کے نام پر وصول پیسے خزانے میں جمع نہ کروائے گئے، ایکوکارڈیو گرافی ٹیسٹ کی سرکاری فیس کا تعین نہ ہونے سے عملے کی موجیں لگ گئیں، عملہ مریضوں سے ایکوکارڈیو گرافی ٹیسٹ کے منہ مانگے پیسے لینے میں مصروف ہے۔
انتظامیہ نے تاحال ایکوکارڈیو گرافی ٹیسٹ کی سرکاری فیس مقرر نہ کی، سرکاری فیس مقرر نہ ہونے سے عملہ خود ہی وصولی کرنے لگا۔
مریض بھی ایکوکارڈیو گرافی ٹیسٹ کی فیس مقرر نہ ہونے سے پریشان ہیں۔