
02 Jun 2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں واقع میو ہسپتال سے ادویات چوری کا سلسلہ نہ رک سکا۔
ادویات چوری کر کے فرار ہونے والے 2 ملازمین پکڑے گئے، ملزمان میں ایمرجنسی فارمیسی پر تعینات یاسر اور سکیورٹی گارڈ فاروق شامل ہیں، پولیس نے دونوں ملزموں کو ادویات سے بھرا بیگ لے جاتے ہوئے حراست میں لیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس نے ہسپتال انتظامیہ کو بھی ملازمین کی ادویات چوری بارے آگاہ کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔