
07 May 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب پبلک لائبریری کی تزئین و آرائش کا پلان تیار،محکمہ آرکائیو نے لائبریری میں ہاتھ سے لکھی کتابوں کا الگ سے میوزیم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ آرکائیو نے پنجاب پبلک لائبریری کی تزئین وآرائش کا پلان تیار کر لیا۔ پنجاب پبلک لائبریری کلکتہ کے بعد برصغیر کی دوسری پرانی لائبریری ہے۔ لائبریری میں ہاتھ سے لکھی کتابوں کا الگ سے میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ آرکائیو نے پی اینڈ ڈی بورڈ کو ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی تجویز ارسال کر دی ہے۔