
07 May 2025
(ویب ڈیسک) ہائی سکولوں کے جونیئر انچارج ہیڈز کو ہیڈ ماسٹرز کا عہدہ نہ مل سکا۔
سی ڈی جی ایل کے ہائی سکولوں میں جونیئر ٹیچرز بطور انچارج ہیڈ تعینات ہیں۔
مذکورہ سکولوں میں گرلز گرین ٹاؤن، بوائز سکول چونگی امرسدھو، پنڈی راجپوتاں، گنج مغلپورہ اور بستی سیدن شاہ سکولز ، سی ڈی جی ایل سکول قلعہ لکشمن سنگھ،کوٹ لکھپت اور رحمان پورہ شامل ہیں۔
سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے مستقل ہیڈماسٹر کو متعلقہ آسامیوں پر تعینات کیا، مگر تاحال سیٹوں پر جونیئرز ہیڈز ہی قائم ہیں ،متاثرہ ہیڈز نے انتظامیہ سے نوٹس لے کر مسائل کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔