(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے شہریوں کو دھوکہ دہی اور جعلسازی سے لوٹنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے رواں سال کے دوران 755 نوسربازوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے سول لائنز ڈویژن میں 177، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 176 اور صدر ڈویژن میں 102 ملزمان شامل ہیں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اس حوالے سے کہا کہ دھوکہ دہی سے شہریوں کی قیمتی اشیاء اور جمع پونجی لوٹنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایم اور بینکوں کے باہر شہریوں کو لوٹنے والے گینگز کے خلاف خصوصی ٹیمیں متحرک ہیں، جبکہ عادی نوسربازوں اور ریکارڈ یافتہ گینگز کا ڈیٹا مرتب کر کے ٹارگٹڈ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔
سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور محنت کی کمائی کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مشکوک افراد اور پرکشش جعلی آفرز سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں۔
