اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مالی لین دین کے تنازع پر اپنی عدالت لگانے والا پولیس اہلکار حوالات بند

25 Nov 2026
25 Nov 2026

(لاہور نیوز) مالی لین دین کے تنازع پر شہری کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔

 ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس اہلکار نے اپنے کزن کے ساتھ مل کر شہری پر تشدد کیا، جس سے اس کا بازو ٹوٹ گیا، دونوں فریقین کے درمیان مالی لین دین کا تنازع چل رہا تھا، ملزمان پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے، اس کا بازو توڑنے اور 70 ہزار روپے چھیننے کا الزام ہے۔

پولیس اہلکار فہیم پر شہری کو منشیات کے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دینے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے، پولیس اہلکار فہیم اور اس کے کزن زین کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ وردی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی بھی اہلکار احتساب سے بالاتر نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پولیس فورس میں احتساب اور قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے گی اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے