اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان، بنگلہ دیش میں تجارتی روابط مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، صدر لاہور چیمبر

26 Nov 2026
26 Nov 2026

(لاہور نیوز) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی حسام اصغر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

علی حسام اصغر  نے کہا کہ لاہور چیمبر پاکستان کا قدیم ترین اور بڑا تجارتی ادارہ ہے، جو 50 ہزار سے زائد ممبر کمپنیوں کی نمائندگی کرتا ہے اور دونوں ممالک کے کاروباری روابط بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں  نے بنگلہ دیش کی صنعتی ترقی، برآمدات میں تنوع اور خواتین کی معاشی شمولیت کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کو ٹیکسٹائل، ادویات، فوڈ پروسیسنگ اور سی فوڈ کے شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے چاہئیں۔

صدر لاہور چیمبر کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ٹی، انجینئرنگ، سرجیکل آلات، کھیلوں کے سامان، لیدر اور زراعت کے شعبوں میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون بڑھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، انہوں  نے دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس کے درمیان روابط مضبوط بنانے اور کاروباری وفود کے باقاعدہ تبادلوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

علی حسام اصغر  نے کہا کہ بنگلہ دیشی ہائی کمیشن اسلام آباد اور لاہور میں اعزازی قونصل کے تعاون سے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط کے فروغ میں مدد ملی ہے، ان روابط کو مزید وسعت دے کر باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے